روشنیوں کا میلہ! لکس اسٹائل ایوارڈز میں ستاروں کی چمک

کراچی کے تاریخی موہٹہ پیلس میں لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فلم، ڈرامہ، موسیقی، فیشن اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس چمکتی دمکتی تقریب نے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی تخلیقی طاقت اور بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کو نمایاں کیا۔


ٹی وی اور فلم کی بڑی کامیابیاں

ایوارڈز میں فلم کٹر کراچی سال کی بہترین فلم قرار پائی، جبکہ اداکار ثمر جعفری اور یمنیٰ زیدی نے بالترتیب فلمی شعبے میں بہترین اداکار اور اداکارہ کے ایوارڈ اپنے نام کیے۔ ٹی وی کیٹیگری میں ڈرامہ کبھی میں کبھی تم نمایاں رہا، جہاں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر نے بہترین اداکار اور اداکارہ کے ایوارڈ جیتے۔ ٹی وی پلے آف دی ایئر خئی جبکہ لانگ سیریل آف دی ایئر بے بی باجی کی بہوئیں قرار دیا گیا۔


موسیقی، فیشن اور ڈیجیٹل کیٹیگریز کی جھلک

موسیقی کیٹیگری میں جھول کو سانگ آف دی ایئر جبکہ عباس علی خان کو بہترین میوزک پروڈیوسر کا ایوارڈ ملا۔ ڈیجیٹل کیٹیگری میں عایدہ شیخ ’ڈیجیٹل ٹرینڈ سیٹر آف دی ایئر‘ جبکہ وائرل جوڑی ’رون اینڈ کوکو‘ نے ’ڈیجیٹل کنٹینٹ آف دی ایئر‘ کا اعزاز حاصل کیا۔
فیشن کیٹیگری میں یاسر ڈار اور ایریکا روبن بہترین مرد و خواتین ماڈلز قرار پائے، جبکہ HSY نے فیشن برانڈ آف دی ایئر کا ٹائٹل جیتا۔


خصوصی اعزازات نے تقریب کی شان بڑھا دی

تقریب میں لکس چینج میکرز ایوارڈ معروف پروڈیوسر سلطانہ صدیقی کو پیش کیا گیا جبکہ یونی لیور چیئرمین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پاکستان کی عظیم صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے نام رہا، جن کی زندگی بھر کی خدمات کو بھرپور سراہا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top