مصر، غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے

مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن منصوبے پر باضابطہ دستخط ہوگئے جو خطے میں جاری برسوں کے تصادم اور خونریزی کے بعد ایک اہم سفارتی موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثوں کے ذریعے طے پانے والے معاہدے پر امیرِ قطر کے علاوہ مصری اور امریکی صدور نے ایک پُروقار تقریب میں دستخط کردیئے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت فلسطینی وفود اور مختلف ممالک موجود تھے جب کہ متعدد عالمی رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔امریکی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے 20 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا تھا جس پر چند روز قبل ہی حماس اور اسرائیل نے اتفاق کرتے ہوئے سیزفائر پر متفق ہوگئے تھے۔آج جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا جب کہ اسرائیل جیل سے بھی فلسطینیوں کو رہائی نصیب ہوئی۔

اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے موقع پر امریکی صدر بھی اسرائیل میں ہی موجود تھے جہاں سے وہ مصر پہنچے اور امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ادھرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ آج صرف جنگ کا نہیں، دہشت گردی و انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہوا ہے، آج مشرقِ وسطیٰ کے نئے دورِ امن کا آغاز ہے، عرب و اسلامی ممالک امن کے شراکت دار ہیں، عرب و اسلامی ممالک نے حماس پر دباؤ ڈال کر اہم کردار ادا کیا، مشرقِ وسطیٰ جلد ایک شاندار اور خوشحال خطہ بننے جا رہا ہے، آج بندوقیں خاموش اور مستقبل روشن نظر آ رہا ہے، ہماری امریکی انتظامیہ نے آٹھ ماہ میں آٹھ جنگیں رکوائیں، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو امریکی تاریخ کے بہترین امریکی وزیر خارجہ بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک اور مسلمان ممالک کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں، ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ امن محض ایک خواب نہیں، بلکہ ایک حقیقت ہے جسے ہم تعمیر کر سکتے ہیں۔ تقریر کے دوران اسرائیلی اپوزیشن کے ایک رکن نے امریکی صدر کے خلاف احتجاج کیا تاہم سیکیورٹی نے اسے باہر نکال دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top