83 ارب ڈالر کی میگا ڈیل: نیٹ فلکس نے وارنر برادرز ڈسکوری خرید لیا

اسٹریمنگ انڈسٹری میں بڑی ہلچل مچ گئی ہے، کیونکہ نیٹ فلکس نے فلم اور ٹی وی کے عالمی شہرت یافتہ اسٹوڈیو وارنر برادرز ڈسکوری کو تقریباً 83 ارب ڈالر میں خریدنے پر باقاعدہ اتفاق کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ انٹرٹینمنٹ مارکیٹ میں غیر معمولی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے ڈیجیٹل اسٹریمنگ کا اگلا دور متعین ہو سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کمپنیوں کے مطابق، یہ اعلان جمعے کو سامنے آیا۔ اس mega-deal کے بعد نیٹ فلکس کو وارنر برادرز کے وسیع فلمی ذخیرے کے ساتھ ساتھ ایچ بی او میکس جیسی مقبول اسٹریمنگ سروس تک براہِ راست رسائی مل جائے گی۔ یہ انضمام 2019 میں ڈزنی کی 71 ارب ڈالر میں فاکس کی خریداری کے بعد سب سے بڑی ڈیل قرار دیا جا رہا ہے۔

معاہدے کے مطابق وارنر برادرز ڈسکوری کی قیمت 27.75 ڈالر فی شیئر طے پائی، جس سے کمپنی کی مجموعی ایکویٹی ویلیو تقریباً 72 ارب ڈالر بنتی ہے جبکہ قرض سمیت مجموعی ویلیو 82.7 ارب ڈالر تک پہنچتی ہے۔

وارنر برادرز نے گزشتہ کئی دہائیوں میں عالمی معیار کی فلمیں جیسے کاسابلانکا اور سیٹیزن کین تخلیق کیں۔ حالیہ دور میں اس کے بڑے برانڈز میں گیم آف تھرونز، ہیری پوٹر اور متعدد سپر ہٹ فرنچائزز شامل ہیں۔

نیٹ فلکس کے شریک سی ای او ٹیڈ سارینڈوس کے مطابق، یہ انضمام دنیا بھر کے ناظرین کے لیے مزید بہترین مواد لانے میں مدد دے گا اور آنے والے 100 سال کے لیے کہانی سنانے کے نئے معیارات قائم کرے گا۔
وارنر برادرز ڈسکوری کے سی ای او ڈیوڈ زیسلاو نے کہا کہ اس شراکت سے دنیا کی 20 بہترین اسٹوری ٹیلنگ کمپنیاں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو رہی ہیں۔

دونوں کمپنیوں کے بورڈز پہلے ہی ٹرانزیکشن کی منظوری دے چکے ہیں، اور یہ معاہدہ آئندہ 12 سے 18 ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top