دنیا کے سب سے بڑے سرچ پلیٹ فارم گوگل نے Year in Search 2025 رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ اس سال پاکستانی صارفین نے سب سے زیادہ کس موضوعات، شخصیات اور رجحانات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ رپورٹ کے مطابق کرکٹ ایک بار پھر نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی جبکہ ڈرامے، ٹیکنالوجی، خبریں، ریسپیز اور ہاؤ ٹو سرچز بھی نمایاں رہیں۔
کرکٹ ٹاپ پر
کرکٹ 2025 میں بھی پاکستان کا سب سے زیادہ سرچ ہونے والا موضوع رہا۔
پاکستانی شائقین نے سال بھر بڑے مقابلوں اور ٹورنامنٹس کے بارے میں دلچسپی دکھائی، جن میں:
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ
پاکستان بمقابلہ بھارت
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
سب سے زیادہ سرچ کیے گئے مقابلے رہے۔
پاکستان سپر لیگ (PSL) سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والا ایونٹ رہا، جس کے ساتھ ایشیا کپ اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی بھی فہرست میں شامل تھے۔
ابھرتے ہوئے کرکٹر بھی مرکز توجہ
پاکستانی سرچز میں نوجوان کرکٹ اسٹارز نے نمایاں جگہ بنائی، جن میں:
ابھیشیک شرما
حسن نواز
عرفان خان نیازی
کے نام مسلسل سرچ بار میں آتے رہے۔
ڈرامے ، پاکستانیوں کی پسند بدستور زندہ
کرکٹ کے بعد پاکستانی ڈرامے بھی سال بھر سرچ لسٹ میں نمایاں رہے۔
خصوصاً یہ سیریل سب سے زیادہ زیر بحث رہے:
Sher
Judwaa
Aas Paas
دلچسپ کہانیاں، اداکاری اور اسکرین پر پیش کیے گئے جذبات نے صارفین کو مسلسل متوجہ رکھا۔
خبریں، ٹیکنالوجی، ریسپیز اور “How To” سرچز میں اضافہ
ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستانی صارفین نے خاص طور پر AI ٹولز کو تلاش کیا، جن میں:
Gemini
On4t
Google AI Studio
نمایاں رہے۔ کرکٹ دیکھنے کے لیے myco اور Tamasha ایپس بھی سرچ لسٹ میں موجود رہیں، جبکہ NFTs سرچ ہونا ٹیکنالوجی کی نئی سمتوں میں بڑھتی دلچسپی ظاہر کرتا ہے۔
اہم ملکی حالات بھی سرچ کا حصہ
قدرتی آفات اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے سرچز میں اضافہ دیکھا گیا، جن میں:
کراچی میں سیلاب
چناب کنارے پانی کی صورتحال
پنجاب سوشیو اکانومک رجسٹری
آسان کاروبار کارڈ
وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025
سونے کے ریٹ
ایران سے متعلق خبریں
خاص طور پر نمایاں رہیں۔
پاکستانیوں کے سرچ ذائقے
پاکستانیوں کی سرچ لسٹ میں روایتی کھانے بھی شامل رہے، جیسے:
مٹن بیف ڈشز
میٹھے
آٹا، روٹیاں اور سوپ
ساتھ ہی quinoa، tofu اور sandwiches جیسی جدید اور ہلکی غذا میں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا۔
“How To” سرچز میں سب سے زیادہ دلچسپی کس میں رہی؟
2025 میں کراچی کے ای چالان سسٹم نے پورے ملک میں سب سے زیادہ حیرت اور سوالات پیدا کیے۔
لوگ یہ جاننا چاہتے رہے کہ چالان کیسے چیک کریں، کیوں آ رہا ہے اور کس طرح نمٹیں؟
اسی زمرے میں کار انشورنس، سرمایہ کاری اور Ghibli-style تصاویر بنانے کے طریقے بھی سرچ کیے جاتے رہے—جو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی صارفین سیکھنے، تجربہ کرنے اور بدلتے رجحانات کو اپنانے میں تیز ہیں۔
گوگل کے بزنس اینڈ آپریشنز ریجنل ڈائریکٹر فرحان قریشی کے مطابق “Year in Search ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ پاکستانی کن چیزوں سے متاثر ہوتے ہیں، کیا سیکھنا چاہتے ہیں، اور کس طرف بڑھ رہے ہیں۔ کرکٹ ہو، ٹیکنالوجی یا روزمرہ کے سوالات ملک کا رجحان پہلے سے زیادہ ڈیجیٹل اور تخلیقی ہو چکا ہے۔”








