کسی کی جرات نہیں بانی پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ کی حکومت کو گرا سکے، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جتنی مرضی تاخیر کر لیں، میں نے استعفیٰ دیا ہوا ہے، نہ پارٹی کی کوئی پوزیشن لوں گا نہ ہی دوبارہ وزارت اعلیٰ شپ، بے شک بانی پی ٹی آئی ہی کیوں نہ کہیں ، بانی پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ کی حکومت کو کسی کی جرات نہیں کہ گرا سکے ۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کا گڑھ ہے ۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ استعفیٰ کی منظوری میں تاخیر بس وقت ضائع کرنا ہے، میں نے اپنا دور مکمل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ذمہ داری ملی تو صوبے کو مالی مشکلات درپیش تھی، محنت کر کے صوبے کو مشکلات سے نکالا، بانی کا حکم منظور ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پارٹی اور صوبے کے لیے جو جدوجہد جاری تھی وہ اب بھی جاری رکھوں گا، نہ پارٹی کی کوئی پوزیشن لوں گا نہ ہی دوبارہ وزارت اعلیٰ شپ، بے شک بانی پی ٹی آئی ہی کیوں نہ کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیغام بھجوا دیا ہے کہ اب میں دوبارہ عہدہ قبول نہیں کروں گا۔

1 thought on “  کسی کی جرات نہیں بانی پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ کی حکومت کو گرا سکے، علی امین گنڈا پور”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top