گوگل پکسل واچ میں بڑے فیچر: نئے طاقتور جیچر کنٹرول شامل

اسمارٹ واچز کی دنیا میں جدت کی دوڑ تیز ہوتی جا رہی ہے، اور گوگل ایک بار پھر اپنے صارفین کے لیے نئی اور آسان کنٹرول فیچرز لانے کی تیاری میں ہے۔ تازہ اپ ڈیٹ کے ٹیر ڈاؤن میں انکشاف ہوا ہے کہ کمپنی اپنی Pixel Watch سیریز کیلئے مزید جدید AI gesture controls پر کام کر رہی ہے، جو مستقبل میں اسمارٹ واچ کے استعمال کو پہلے سے زیادہ سہل بنا دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل جلد ہی ڈبل پنچ (Double Pinch Gesture) کی سپورٹ پیش کرنے والا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین صرف دو انگلیوں کی ہلکی سی حرکت سے کالز اٹینڈ کر سکیں گے، نوٹیفکیشنز کے ساتھ بغیر ٹچ کیے انٹرایکٹ کر پائیں گے اور کیمرہ سے تصاویر بھی لے سکیں گے۔ یہ فیچر خاص طور پر اُن صارفین کیلئے فائدہ مند ہوگا جو تیزی سے رسپانس دینا چاہتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ گوگل نے Wrist Turn Gestures کو دوبارہ لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے، جو Wear OS 3 تک دستیاب تھے۔ یہ سادہ کلائی موومنٹ صارفین کو کالز کو سائِلنس کرنے، الارٹنگ نوٹیفکیشن بند کرنے اور ہینڈز فری کنٹرول فراہم کرے گی۔

اگرچہ یہ واضح ہے کہ گوگل ان نئی Gesture Controls پر کام کر رہا ہے، لیکن ان کی حتمی لانچ تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ امکان ہے کہ یہ فیچرز آئندہ Pixel Feature Drop کے ساتھ پیش ہوں، یا پھر اگلے بڑے Wear OS Update کا حصہ بنیں۔

گوگل کے یہ نئے اقدامات Pixel Watch کو مزید اسمارٹ، قابلِ استعمال اور صارف دوست بنانے کی طرف اہم قدم سمجھے جا رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top