پروآ: اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ڈگری کالج پروآ میں سیرت النبی ﷺ پر ایم سی کیوز بیسڈ ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک کے 160 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو سیرتِ طیبہ ﷺ سے روشناس کرانا اور دینی و اخلاقی اقدار کی ترغیب دینا تھا۔
مقابلے میں طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ورشہ بی بی کو 15 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا، جبکہ دوسری پوزیشن پر حاد خان اور تیسری پوزیشن پر محمود خان 10 ہزار اور 5 ہزار روپے نقد انعامات کے حقدار قرار پائے۔ ٹاپ 20 پوزیشن ہولڈرز کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔
اس موقع پر حمد، نعت، قومی ترانہ، تقاریر اور نظم پڑھنے والے طلبہ کو تحائف اور تعریفی اسناد دی گئیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی میں امیر جماعت اسلامی ڈیرہ اسماعیل خان منظر مسعود خٹک، صدر الخدمت فاؤنڈیشن عبدالمتین خان بابر، ناظمِ مقام طارق شاہ، امیر جماعت اسلامی تحصیل پروآ بشیر بلوچ، اور دیگر معززین شامل تھے۔
مقررین نے اپنے خطاب میں اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوانوں کی فکری اور اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں سیرت النبی ﷺ کے عملی تقاضوں سے آگاہ کرتے ہیں۔ مقابلے کے کامیاب انعقاد میں منتظمین محمد ہارون، محمد فرحان، محمد اسماعیل، ملک حماد نواز اور دیگر نے اہم کردار ادا کیا،









