شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مناکو

  شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مناکو کے کوالیفائر کھلاڑی وائلنٹین واشیروٹ نے جیت لیا

شنگھائی : مناکو کے کوالیفائر ٹینس کھلاڑی وائلنٹین واشیروٹ نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ای ایس پی این کے مطابق 26 سالہ وائلنٹین واشیروٹ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف فرانسیسی ٹینس کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں مناکو کے کوالیفائر ٹینس کھلاڑی وائلنٹین واشیروٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف فرانسیسی ٹینس کھلاڑی آرتھر رینڈرنیک کو 6-4، 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

وائلنٹین واشیروٹ نے اس سے قبل سیمی فائنل میچ میں سربین ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ کو اپ سیٹ شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ وہ ماسٹرز 1000 ٹائٹل جیتنے والے سب سے کم رینک کھلاڑی ہیں۔ وائلنٹین مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 204 ویں نمبر کے کھلاڑی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top