بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 33 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 33 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران 21 ستمبر سے اب تک 33 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے، جبکہ مختلف کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کرکے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 ستمبر کو آپریشن شعبان کے تسلسل میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مزید ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جبکہ بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران اب تک 33 دہشتگرد ہلاک (33 terrorists killed) ہوچکے ہیں۔

دوسری کارروائی ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید 11 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی اور ملک سے غیرملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان وزارت دفاع کے پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق اسپن بولدک میں پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا افغان وزارت دفاع کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ وزارت کے مطابق 24 اور 25 ستمبر کی درمیانی شب افغانستان کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مؤثر جواب میں 13 افغان طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کو نشانہ بنانے کے ویڈیو شواہد بھی جاری کردیے ہیں۔

بریکنگ نیوز اور تازہ ترین خبریں پائیں اب واٹس ایپ پر

آگے آپ کہاں جانا چاہیں گے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top