پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب

پی ٹی آئی کے نامزد رہنما محمد سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کرلیا گیا۔

  وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اپوزیشن اراکین واک آؤٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے جب کہ اسپیکر نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کرنیکی رولنگ دی جس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما محمد سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب کرلیے گئے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیرکو  نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے 4 امیدوار پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سہیل آفریدی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہجہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک مدِ مقابل تھے۔

وزیراعلی کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس بابرسلیم سواتی کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے آغاز پر علی امین گنڈاپور نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تصویر اٹھاکر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔

  پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلٰی کو 90 ووٹ پڑے جب کہ اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باعث اپوزیشن امیدواروں کو ووٹ نہ مل سکے۔ اراکین اسمبلی نے نومنتخب سی ایم کو گلے لگ کر مبارکباد دی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top