اے ایف سی ایشین فٹبال کپ

اے ایف سی ایشین فٹبال کپ ، پاکستان کو0۔ 5سے شکست

اے ایف سی ایشین فٹبال کپ کوالیفائرز کے تیسرے مرحلے میں شام نے پاکستان کو واضح شکست دے دی۔ اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو 0-5 سے ہرا دیا۔

شام نے پہلے ہاف میں ایک گول کیا جبکہ دوسرے ہاف میں مزید چار گول اسکور کر کے برتری کو مضبوط بنا لیا۔ پاکستان ٹیم پورے میچ میں کوئی گول نہ کر سکی۔

شام کی جانب سے محمد الحلاق نے دو گول کیے۔ گروپ E میں شام پہلے ہی ایشین کپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے اور مسلسل پانچوں میچ جیت کر اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top