اسلام آباد:۔ پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 65 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 83 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 744 روپے 41 رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 728 روپے 96 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 913 روپے 10 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 99 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے 55 پیسے اور قیمت فروخت 281 روپے 80 پیسے ریکارڈ کی گئی۔









