سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 129 رنز کا ہدف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان ناٹ آؤٹ 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صائم ایوب 20، بابر اعظم 16 اور کپتان سلمان آغا صفر سکور پر آؤٹ ہوئے۔عثمان خان 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے دشمانتا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ داسن شناکا ایک کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیاناگے 41 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل پریرا 25، کامل مشارا 22، پتھم نسانکا 17، ونندو ہسارنگا 11، کوشل مینڈس 3، کمنڈو مینڈس نے 3 رنز بنائے،جبکہ کپتان داسن شناکا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 جبکہ سلمان مرزا، ابرار احمد اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top