محکمہ زراعت

کاشتکار گنے کی بروقت کٹائی کو یقینی بنائیں، محکمہ زراعت

سیالکوٹ : محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کماد کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم اور فصل کی مکمل تیاری کو مدنظر رکھتے ہوئے گنے کی بروقت کٹائی کو یقینی بنائیں تاکہ بہتر پیداوار اور معیاری گنا حاصل ہو سکے۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق گنے کی بروقت کٹائی فصل کے وزن، رس اور ریکوری پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گنے کی کٹائی کے بعد اسے تاخیر کے بغیر قریبی مل تک پہنچایا جائے، کیونکہ زیادہ دیر کھیت میں چھوڑنے سے وزن اور ریکوری میں کمی واقع ہو جاتی ہےگنے کی فصل میں مونڈھ کی بہتر نشوونما کے لیے فصل 15 جنوری کے بعد تک برقرار رکھنا مفید ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گنا ہمیشہ ہموار اور نرم زمین سے آدھا تا ایک انچ اوپر کاٹنا چاہیے تاکہ اگلی فصل کی نشوونما متاثر نہ ہو۔

سیلاب زدہ یا زیادہ نمی والی جگہوں میں متاثرہ اور گلی سڑی ہوئی فصل کی کٹائی پہلے کی جائے، تاکہ باقی کھڑی فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ کاشتکارمحکمہ زراعت کی جاری کردہ رہنما ہدایات پر عمل کریں تاکہ بہتر کوالٹی، زیادہ وزن اور کم سے کم نقصانات کے ساتھ گنے کی فصل مارکیٹ تک پہنچائی جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top