گوہاٹی ٹیسٹ نے تاریخ بدل دی! جنوبی افریقا کے بلے باز ایڈن مارکرام نے وہ کارنامہ کر دکھایا جو آج تک کوئی فیلڈر نہ کر سکا۔ بھارت کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میں نہ صرف جنوبی افریقا نے شاندار فتح حاصل کی بلکہ مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
بھارت کو وائٹ واش کرنے والے اس تاریخی ٹیسٹ میں مارکرام نے دو اننگز میں مجموعی طور پر 76 رنز بنائے، مگر ان کی اصل پہچان فیلڈنگ رہی۔ انہوں نے ایک ہی میچ میں 9 کیچز پکڑ کر ٹیسٹ کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے اجنکیا رہانے کے پاس تھا جنہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 8 کیچز لیے تھے۔
جنوبی افریقا کی یہ فتح اور مارکرام کی شاندار کارکردگی گوہاٹی ٹیسٹ کو یادگار بنا گئی۔









