عظمی بخاری گفتگو

وزیراعلی سہیل آفریدی کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ،عظمی بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیاسی شائستگی، باہمی احترام اور مہمان نوازی کے اصولوں پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کے ایک دوسرے کے صوبوں کے دورے ملکی یکجہتی اور جمہوری روایات کو مضبوط کرتے ہیں۔

عظمی بخاری نے بتایا کہ لاہور پاکستان کا نگران شہر ہے جو ثقافتی شناخت، شہری ترقی اور خوبصورتی کے حوالے سے مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی لاہور کے ترقیاتی ماڈلز، روشنیوں، صفائی، ثقافتی ورثے اور انتظامی نظام کا جائزہ لے کر پشاور میں عوام کی فلاح کے لیے انہی اصولوں کو اپنانا خوش آئند ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت مہمان نوازی کے اپنے اصول پر قائم ہے اور وزیراعلی خیبر پختونخواہ لاہور میں کسی بھی سیاسی یا تفریحی سرگرمی، تاریخی مقامات کی سیر یا روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہر طرح کی سہولت کے ساتھ خوش آمدید ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کسی سیاسی سرگرمی کے نام پر بدزبانی، اشتعال انگیزی، عوامی املاک کو نقصان یا اسلحہ و منشیات لانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

آخر میں عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت مہمان نوازی، سیاسی بردباری اور تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور امید ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ اپنے دورے سے مثبت تجربات اور اچھی یادیں لے کر واپس جائیں، تاکہ وہ اپنے صوبے میں عوام کی بہتری کے لیے انہی اصولوں کو اپناسکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top