معروف امریکی گلوکارہ بیونسے باضابطہ طور پر ارب پتی بن گئیں۔ فوربز نے پیر کے روز تصدیق کی ہے کہ بیونسے کی دولت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جس کی بڑی وجہ ان کا کامیاب Cowboy Carter ٹور اور حالیہ میوزیکل منصوبے ہیں۔
فوربز کے مطابق بیونسے اب دنیا کی پانچویں موسیقار ہیں جو ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوئیں، ان سے قبل ٹیلر سوئفٹ، ریانا، بروس اسپرنگسٹین اور ان کے شوہر جے زیڈ یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ بیونسے کے 2023 کے Renaissance World Tour نے تقریباً 600 ملین ڈالر کمائے، جبکہ Cowboy Carter ٹور 2025 کا سب سے زیادہ کمائی کرنے والا میوزک ٹور ثابت ہوا، جس سے 400 ملین ڈالر ٹکٹ فروخت اور 50 ملین ڈالر مرچنڈائز کی مد میں حاصل ہوئے۔









