Jesy Nelson

جیزی نیلسن کا دردناک انکشاف، جڑواں بیٹیاں پٹھوں کی بیماری میں مبتلا

لندن (کے این ڈی) برطانوی گلوکارہ اور سابق لِٹل مِکس اسٹار جیزی نیلسن نے کہا ہے کہ اپنی جڑواں بیٹیوں کی نایاب پٹھوں کی بیماری کی تشخیص عوام کے ساتھ شیئر نہ کرنا خود غرضی ہوتی، اسی لیے وہ اس مسئلے پر آواز بلند کر رہی ہیں۔ جیزی نیلسن کے مطابق ان کی سات ماہ کی بیٹیاں اسپائنل مسکیولر ایٹروفی (Spinal Muscular Atrophy – SMA) میں مبتلا ہیں، جس کے باعث وہ ممکنہ طور پر کبھی چلنے کے قابل نہیں ہوں گی۔

گلوکارہ نے برطانوی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نوزائیدہ بچوں کے لیے NHS اسکریننگ ٹیسٹ میں SMA کو بھی شامل کیا جائے، کیونکہ بروقت تشخیص بچے کی زندگی بدل سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بیماری کی تشخیص پیدائش کے وقت ہو جائے تو علاج زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے، مگر تاخیر سے مستقل نقصان ہو جاتا ہے۔ جیزی نیلسن جذباتی ہو گئیں اور کہا کہ وہ صرف اپنی بیٹیوں کی ماں بننا چاہتی ہیں، نرس نہیں، مگر حالات نے ان کی زندگی مکمل طور پر بدل دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچیوں کو جین تھراپی کا ایک خصوصی انجیکشن دیا جا چکا ہے، جو بیماری کو بڑھنے سے روکتا ہے مگر ختم شدہ پٹھے واپس نہیں لا سکتا۔

برطانوی وزیرِ صحت نے بھی اس معاملے پر تشخیص میں تاخیر کو قابلِ تشویش قرار دیتے ہوئے اسکریننگ نظام کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر اسکاٹ لینڈ میں جلد ہی SMA کی باقاعدہ اسکریننگ شروع کی جا رہی ہے، جبکہ پورے برطانیہ میں اس پر غور جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top