امریکی امیگرنٹ ویزا معطل

امریکہ کا بڑا فیصلہ، پاکستان سمیت 75 ممالک کیلئے امیگرنٹ ویزا معطل

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن پالیسی سخت کرتے ہوئے 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ قومی سلامتی اور مالی خود کفالت سے متعلق خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق نئی پابندی کا اطلاق 21 جنوری سے ہوگا اور اس سے پاکستان، بنگلہ دیش، برازیل، نائجیریا سمیت لاطینی امریکا، افریقہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے متعدد ممالک متاثر ہوں گے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان ممالک کے شہریوں میں امریکہ میں سرکاری امداد پر انحصار کرنے کا خطرہ زیادہ پایا گیا ہے، جس کے باعث امیگریشن پالیسی کا مکمل ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تاہم حکام نے واضح یا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق وزیٹر ویزا پر نہیں ہوگا، جبکہ امیگرنٹ ویزا درخواستوں کی جانچ پڑتال مزید سخت کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قانونی امیگریشن کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے، جس سے ہزاروں اہل درخواست گزار متاثر ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top