ukraine-president-zelensky

روس جنگ کیلئے تیل کی آمدن استعمال کر رہا ہے، یوکرینی صدر

کیف (سی این پی) – یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے واضح کیا ہے کہ روس کی تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کے بغیر یورپ میں جاری جنگ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر کے پاس اگر مالی وسائل نہ ہوں تو یورپ میں جنگ نہیں چلے گی۔

ڈیووس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زیلنسکی نے کہا کہ یہ ملاقات انتہائی اہم اور مثبت رہی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات میں روس، امریکا اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوں گے تاکہ جنگ کے خاتمے کے ممکنہ طریقے تلاش کیے جا سکیں۔

یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ امن کے قیام میں امریکا کا کردار فیصلہ کن ہے اور جنگ ختم کرنے سے متعلق دستاویزات تقریبا تیار ہیں۔ انہوں نے یورپ اور امریکا پر روس کو میزائل پرزہ جات فراہم کرنے کی وجہ سے تنقید کی اور کہا کہ یورپ کو اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مزید دفاعی سرمایہ کاری پر غور کرنا ہو گا۔

اس ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی کے ساتھ ملاقات اچھی رہی، تاہم روس-یوکرین جنگ کے خاتمے میں ابھی وقت لگے گا۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ سب چاہتے ہیں کہ جنگ ختم ہو، بہت سے لوگ ہلاک ہو رہے ہیں، اور امن بورڈ کے حوالے سے زیلنسکی سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top