پاکستان و بنگلہ دیش کرکٹ ٹی ٹوئنٹی

پاکستان ٹیم کا بنگلہ دیش سے اظہارِ یکجہتی، ورلڈ کپ میں احتجاج پرغور

لاہور (سی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی شرکت کرنے کی صورت میں بنگلہ دیش سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاج کے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پہلے آپشن میں بنگلہ دیش سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچوں میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کر سکتے ہیں۔

دوسرا آپشن یہ ہے کہ پاکستان ٹیم بھارتی رویے پر بھارت کے خلاف پندرہ فروری کو ہونے والے میچ کا بائیکاٹ کرے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہر میچ کی جیت کو بنگلہ دیش کرکٹ فینز کیلئے وقف کرنے پر بھی غور جاری ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز بورڈ حکام اور سابق کھلاڑیوں سے مشاورت بھی کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بنگلہ دیش ٹیم کے حق میں بول چکے ہیں، کہا بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، بنگلہ دیشی ٹیم کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top