asia-cup-rising-stars-2026

ویمنز ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز : پاکستان کی 15 رکنی ‘اے’ ٹیم فائنل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اے سی سی ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے لیے 15 رکنی پاکستان ویمنز ‘اے’ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 13 سے 22 فروری تک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں کھیلا جائے گا، جس میں ایشیا کی ابھرتی ہوئی ویمنز ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان ویمنز ‘اے’ ٹیم کی قیادت اُمِ ہانی کریں گی، جبکہ اسکواڈ میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا متوازن امتزاج شامل کیا گیا ہے۔ سینئر کھلاڑیوں میں وحیدہ اختر اور شوال ذوالفقار شامل ہیں، جو ٹیم کے لیے قیمتی تجربہ ثابت ہوں گی۔

اسکواڈ میں انڈر 19 ویمنز ٹیم کی کپتان ایمان نصیر، بلے باز کومل خان، یسرا عامر، انوشہ ناصر، مومنہ ریاست، نورین یعقوب، گل رخ، حفصہ خالد، حرینہ سجاد، لبنیٰ بہرام، نیہا شرمین ندیم اور سیدہ معصومہ جعفری بھی شامل ہیں، جو ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پرعزم دکھائی دے رہی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق قومی ویمنز ‘اے’ ٹیم 10 فروری کو تھائی لینڈ روانہ ہو گی۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر مشتمل اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات اور نیپال شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، ملائیشیا اور میزبان تھائی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کو ایشیائی ویمنز کرکٹ کے مستقبل کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top