ریفاکینا کی شاندار فتح، آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز جیت لیا

ریفاکینا کی شاندار فتح، آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز جیت لیا

میلبرن: قازقستان کی الینا ریباکینا نے عالمی نمبر ایک بیلاروس کی ارینا سبالنکا کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میلبرن میں کھیلے گئے فائنل میں عالمی نمبر پانچ الینا ریباکینا نے دو بار کی آسٹریلین اوپن چیمپئن ارینا سبالنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین سیٹس میں مات دی۔ ریباکینا نے میچ کے دوران جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔

فائنل میں ریباکینا نے پہلا سیٹ 4-6 سے جیتا، تاہم سبالنکا نے دوسرے سیٹ میں واپسی کرتے ہوئے 6-4 سے مقابلہ برابر کر دیا۔ فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں ریباکینا نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے 4-6 سے کامیابی حاصل کی اور ومبلڈن کے بعد اپنے کیریئر کا دوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل جیت لیا۔

اس فتح کے ساتھ الینا ریباکینا 2019 کے بعد پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں جنہوں نے کوارٹر فائنل کے بعد کے مرحلوں میں ٹاپ 10 رینکنگ کی حامل کھلاڑیوں کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل حاصل کیا۔ اس کامیابی کے نتیجے میں ریباکینا عالمی درجہ بندی میں بھی ترقی کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں، جو ان کے کیریئر کی بڑی کامیابیوں میں شمار کی جا رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top