ہالی ووڈ کے نامور اداکار ٹام کروزجو پہلے تین شادیاں کر چکے ہیں اپنی گرل فرینڈ آنا دے آرمس کے ساتھ چوتھی شادی کی ایسی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو دنیا بھر میں تہلکہ مچا دے گی۔ رپورٹس کے مطابق دونوں ستارے ایک ایسی یادگار تقریب کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں جس پر برسوں تک بات کی جائے، اور اس غیر معمولی منصوبے میں خلا میں شادی کرنے کا امکان بھی شامل ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹام کروز کو اسپیس ٹریول کا جنون کی حد تک شوق ہے اور وہ دنیا کی پہلی جوڑی بننے کے خواہشمند ہیں جو زمین سے باہر جا کر شادی کے بندھن میں بندھے۔ اس کے علاوہ دونوں نے اسکائی ڈائیونگ کے دوران فضا میں وعدے اور عہد کرنے کا آئیڈیا بھی زیر غور رکھا ہوا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ابھی تک باضابطہ طور پر منگنی نہیں کر پائے ہیں، مگر کروز نے پہلے ہی بڑے خواب دیکھنا شروع کر دیے ہیں۔ 63 سالہ ٹام کروز اس سے پہلے تین شادیاں میمی راجرز، نکول کڈمین اور کیٹی ہومز سے کرچکے ہیں۔






