Modern Javelin Missile System

امریکہ کی بھارت کو جویلن میزائل اور ایکس کیلیبر گولوں کی فروخت کی منظوری

واشنگٹن نے بھارت کے لیے جدید دفاعی سازوسامان کی خریداری کی منظوری دیتے ہوئے FGM-148 جویلن ٹینک شکن میزائل سسٹم اور M982 ایکس کیلیبر گائیڈڈ توپ کے گولے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکہ کی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اس مجوزہ معاہدے کے بارے میں باضابطہ طور پر کانگریس کو آگاہ کر دیا ہے۔

ایجنسی کے مطابق دونوں ہتھیاروں کی مجموعی مالیت تقریباً 93 ملین ڈالر ہے، جس میں 47 ملین ڈالر کے ایکس کیلیبر پروجیکٹائل اور 46 ملین ڈالر کے جویلن میزائل سسٹم شامل ہیں۔ امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ ہتھیار بھارت کی فوج کو درست نشانہ لگانے کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے اور اسے موجودہ و مستقبل کے خطرات سے نمٹنے میں مضبوط بنائیں گے۔

واشنگٹن اور نئی دہلی اس پیشرفت کو امریکا۔بھارت اسٹریٹجک دفاعی تعاون کے نئے مرحلے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top