پاکستان کی زرعی برآمدات

پاکستان کی زرعی برآمدات: پھل بڑھ گئے، سبزیاں پیچھے رہ گئیں

اسلام آباد: ملک سے پھلوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ سبزیوں کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک اور پی بی ایس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو 107.71 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.045 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پھلوں کی برآمدات 105.55 ملین ڈالرز تھیں۔ اکتوبر میں پھلوں کی برآمدات کا حجم 19.73 ملین ڈالرز رہا، جبکہ ستمبر میں 21.17 ملین ڈالرز اور گزشتہ سال اکتوبر میں 15.73 ملین ڈالرز تھا۔ مالی سال 2025 میں پھلوں کی مجموعی برآمدات 241.34 ملین ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھیں۔

دوسری جانب، سبزیوں کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی ہے۔ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سبزیوں کی برآمدات سے 52.70 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوا، جو گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 93.23 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سبزیوں کی برآمدات 101.84 ملین ڈالرز تھیں۔ اکتوبر میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم 10.81 ملین ڈالرز رہا، ستمبر میں 11.98 ملین ڈالرز اور گزشتہ سال اکتوبر میں 22.34 ملین ڈالرز تھا۔ مالی سال 2025 میں سبزیوں کی مجموعی برآمدات 249.64 ملین ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top