دو طالب علم جاں بحق

چارسدہ ،ٹرک اورسکول وین میں تصادم، دو طالب علم جاں بحق، متعددزخمی

چارسدہ : چارسدہ کے علاقے اتمانزئی بائی پاس روڈ پر دھند اور تیز رفتاری کے باعث ٹرک اور سکول وین میں تصادم سے دو طالب علم جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

ترجمان ریسکیو 1122چارسدہ کے مطابق زخمیوں میں تین طلبا کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طور پر پشاور منتقل کر دیاگیا ہے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا۔جاں بحق طلبہ میں جبران اورایک کمسن بچی شامل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top