پاکستان اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 629 پوائنٹس اضافہ

اسلام آباد: کاروباری ہفتے کا آغاز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے مثبت ثابت ہوا، جہاں ابتدائی سیشن میں ہی نمایاں خریداری نے مارکیٹ کا ماحول گرم کر دیا۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 629 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 167,306 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز (جمعہ) بھی مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، جب ابتدائی گھنٹوں میں انڈیکس 1,600 پوائنٹس سے زائد بڑھ کر 167,005 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,304 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 166,677 پوائنٹس پر بند ہوا، جو مارکیٹ کے مضبوط موڈ کی عکاسی کرتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری، معاشی اشاریوں میں استحکام اور پالیسی توقعات نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔ توانائی، بینکنگ، سیمنٹ اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں سرمایہ کاری دیکھی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حکام کے مطابق مارکیٹ کا مثبت رجحان مضبوط سرمایہ کار اعتماد اور معاشی سمت کے استحکام کی علامت ہے، جبکہ پی ایس ایکس سرمایہ کاری کے شفاف اور منظم ماحول کو مزید بہتر بنانے کیلئے کام جاری رکھے گا۔

مزید خبریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top