سعودی ڈپازٹ میں توسیع

سعودی عرب کا بڑا فیصلہ: پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم رکھنا ہے۔ یہ مدت آج مکمل ہونی تھی، تاہم سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے بروقت اس توسیع کی منظوری دے دی۔

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں موجود تین ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی میعاد میں مزید ایک سال کا اضافہ کیا ہے۔ اس توسیع کے فیصلے سے متعلق باضابطہ اطلاع متعلقہ حکام کو فراہم کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے 2021 میں پاکستان کو تین ارب ڈالر کا یہ ڈپازٹ فراہم کیا تھا، جس کی مدت آج ختم ہونے والی تھی۔ مگر سعودی عرب کی جانب سے بر وقت اعلان نے پاکستان کو مالی دباؤ سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ رقم بدستور اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ہے اور پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ سمجھی جاتی ہے، جو ملک کے ادائیگیوں کے توازن، مالی استحکام اور بیرونی ادائیگیوں میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

حکام کے مطابق اس توسیع کے بعد پاکستان کو فوری ادائیگیوں کے دباؤ سے نجات ملے گی، جبکہ معیشت میں جاری سرگرمیوں کے تسلسل اور استحکام کو بھی تقویت ملے گی۔

مزید پڑھیں: تازہ ترین اردو خبریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top