ریڈسی فیسٹیول ایشوریا رائے

ریڈسی فیسٹیول میں ایشوریا رائے کی شرکت، سوشل میڈیا پر تنقید

جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت نے ایشوریا رائے کو ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا، مگر اس بار معاملہ صرف ان کی موجودگی تک محدود نہ رہا بلکہ سوشل میڈیا پر ہونے والی بے جا تنقید نے نئی بحث چھیڑ دی۔

حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ریڈسی فلم فیسٹیول میں خصوصی نشست میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے شاندار سیاہ گاؤن کے ساتھ اپنی زندگی اور فلمی سفر پر کھل کر بات کی۔

گزشتہ چند برسوں سے وہ فلموں سے کچھ دور ہیں تاکہ اپنی بیٹی کی پرورش پر زیادہ توجہ دے سکیں۔ تاہم وقت کے ساتھ آنے والی قدرتی تبدیلیوں پر سوشل میڈیا صارفین نے غیر ضروری تبصرے شروع کر دیے۔

دور سے راکھی ساونت دکھائی دیتی ہیں، صارفین

کئی لوگوں نے ان کے چہرے میں واضح تبدیلی محسوس کرتے ہوئے نامناسب انداز میں ان کا موازنہ راکھی ساونت سے کیا، جو مبینہ طور پر حد سے زیادہ فلرز کے باعث تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

کچھ صارفین نے طنز کیا کہ انہیں فاصلے سے ایشوریا کی جگہ راکھی ساونت دکھائی دیں، جبکہ کچھ نے ان کی انگریزی گفتگو پر بھی سوال اٹھائے۔
چند لوگوں نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کے چہرے کی پہلے جیسی قدرتی چمک اب باقی نہیں رہی۔

دوسری جانب اُن کے چاہنے والے اب بھی ان کے وقار، خوبصورتی اور کامیاب کیریئر کی تعریف کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے دفاع میں آواز بھی اٹھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: تازہ ترین شوبز خبریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top