20 امریکی دفاعی کمپنیوں

چین کی 20 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں

بیجنگ: چین نے تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے 20 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 10 اہم امریکی افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والی امریکی کمپنیوں اور افراد کے چین میں موجود تمام اثاثے فوری طور پر منجمد کر دیے گئے ہیں۔ اس اقدام کو قومی سلامتی کے تحفظ کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ پابندی کا سامنا کرنے والے 10 افراد میں ایک امریکی دفاعی کمپنی کا بانی اور 9 سینئر ایگزیکٹوز شامل ہیں، جو تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے فیصلوں میں براہِ راست ملوث رہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین کی جانب سے یہ اقدام اس امریکی اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں گزشتہ ہفتے تائیوان کو 11.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید اسلحہ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ چین پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ وہ تائیوان کو اسلحہ کی فراہمی کو اپنی خودمختاری میں مداخلت تصور کرتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top