اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں یونین کونسل 79 جی ایٹ سے مختلف سماجی اور سیاسی شخصیات نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل الیکشن شیڈول کے مطابق مکمل کیا گیا۔
کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے والوں میں چیئرمین کے امیدوار محمد ارسلان مسعود خان، جنرل کونسلر صفدر غوری، دلشیر ایڈووکیٹ، ملک عبدالستار، سردار حسنین، حسیب گجر، طفیل خان، غفران، نیامت مسیح اور داؤد مسیح شامل ہیں۔
امیدواران کی جانب سے کاغذات جمع کرانے کے بعد یونین کونسل 79 جی ایٹ میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جبکہ مقامی سطح پر سیاسی رابطے اور مشاورت کا عمل بھی جاری ہے۔
اس موقع پر چیئرمین کے امیدوار محمد ارسلان مسعود خان نے کہا کہ وہ خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے مطابق عوام کی حمایت سے کامیابی حاصل کر کے علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔









