ہائی کورٹس کے 40 ایڈیشنل ججز کی مستقلی

ہائیکورٹس کے 40 ججز کی مستقلی، جوڈیشل کمیشن کے 5 اجلاس طلب

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے پانچ اجلاس 12 سے 15 جنوری تک سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد ہوں گے، جن میں پانچوں ہائی کورٹس کے 40 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیا جائے گا۔ اجلاسوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3، بلوچستان ہائیکورٹ کے 2، سندھ ہائیکورٹ کے 12، پشاور ہائیکورٹ کے 10 جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججوں کی مستقلی زیر بحث آئے گی۔


اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کی مستقلی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 12 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں متعلقہ ججز کی کارکردگی اور عدالت میں خدمات کا جائزہ لیا جائے گا۔


بلوچستان ہائیکورٹ کے دو ججز جسٹس ایوب خان اور جسٹس نجم الدین مینگل کی مستقلی پر بھی 12 جنوری کو غور کیا جائے گا۔ سندھ ہائیکورٹ کے بارہ ایڈیشنل ججز کی مستقلی کیلئے اجلاس 13 جنوری کو ہوگا، جس میں ججز کے فیصلے اور آئینی بنچز کی مدت میں توسیع پر بھی غور ہوگا۔


پشاور ہائیکورٹ کے دس ایڈیشنل ججز کی مستقلی کیلئے اجلاس 14 جنوری کو سپریم کورٹ میں ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 15 جنوری کو منعقد ہوگا، جس میں ججز کی کارکردگی اور خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top