نیو ایئر نائٹ پر سوئس بار میں آتشزدگی، متعدد افراد ہلاک

سوئٹزرلینڈ کے معروف اسکی ریزورٹ کرانس مونٹانا (Crans-Montana) میں واقع ایک بار میں نیو ایئر نائٹ پر آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ممکنہ طور پر آتشبازی کے سامان (پائروٹیکنکس) کی وجہ سے بھی ہوا ہو سکتا ہے، تاہم پولیس نے اس کی تصدیق ابھی تک نہیں کی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاکتوں کی درست تعداد تاحال معلوم نہیں، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جانی نقصان میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ رات تقریباً 1:30 بجے (مقامی وقت) Le Constellation نامی بار میں لگی۔ جائے وقوعہ سے رپورٹنگ کرنے والی صحافی سلویا کوسٹلو کے مطابق حکام کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم صورتحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کا مقام Le Constellation Bar ایک بڑا بار تھا جو تقریباً 300 افراد گنجائش رکھتا تھا اور اس کے ساتھ ایک چھوٹی ٹیرس بھی موجود تھی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ نیو ایئر نائٹ پر کتنے لوگ بار میں موجود تھے۔ بار عموماً مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے بند ہو جاتی ہے ۔ اس بات کی بھی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا 2026 کی تقریبات کے باعث بار بعد از وقت کھلا رہا۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جانی نقصان میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ واقعے میں ممکنہ طور پر پائروٹیکنکس (آتشبازی کے آلات) شامل ہو سکتے ہیں، تاہم اس کی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی۔ حادثے کے بعد ایمرجنسی سروسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top