کوہستان کرپشن سکینڈل

کوہستان کرپشن سکینڈل کی بنیادی وجہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی انتظامی کمزوری قرار

پشاور (سی این پی) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے قائم انکوائری کمیٹی نے کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کی بنیادی وجہ محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) میں شدید انتظامی کمزوری قرار دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے قائم انکوائری کمیٹی کی رپورٹ حاصل کر لی گئی ہے، جو تین صفحات پر مشتمل ہے، جبکہ حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے چار ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی۔

انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے کمزور انتظامی نظام کے باعث کوہستان میگا کرپشن سکینڈل پیش آیا، محکمے میں تقرری اور تبادلوں سے متعلق کوئی معیاری پالیسی موجود نہیں، جبکہ اندرونی نظام میں نگرانی کا فقدان بھی سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں بڑے پیمانے پر اضافی چارج دیے جانے اور اسٹاپ گیپ ارینجمنٹ کا انکشاف ہوا ہے، اکثر مواقع پر سینئر افسران کی جگہ جونیئر افسران تعینات کیے گئے، غیر منظور شدہ چیک بکس جاری کی گئیں جن کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، ڈیپارٹمنٹل انکوائری کے بغیر ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کی گئیں، ایکسین کوہستان گزشتہ پانچ برسوں کی آڈٹ رپورٹس فراہم نہ کر سکے جبکہ بعض چیکس کی فرانزک جانچ کے لیے انہیں لاہور لیب بھجوا دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top