مقبول ترین سمارٹ فونز

2026 کے 10 مقبول ترین سمارٹ فونز، شیاؤمی 17 الٹرا سرفہرست

سال 2026 کے آغاز پر دنیا بھر میں اسمارٹ فون صارفین کی توجہ حاصل کرنے والے 10 مقبول ترین موبائل فونز کی فہرست سامنے آ گئی ہے، جس میں شیاؤمی 17 الٹرا (Xiaomi 17 Ultra) نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ گزشتہ سات دنوں کے ڈیٹا کے مطابق یہ فون صارفین میں سب سے زیادہ سرچ اور ڈسکس کیا گیا۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 (Samsung Galaxy A56) جبکہ تیسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا (Samsung Galaxy S25 Ultra) موجود ہے، جو پہلے ہی 2025 کے مقبول ترین فلیگ شپ فونز میں شمار ہوتے رہے ہیں۔

چوتھی پوزیشن پر ایپل آئی فون 17 پرو میکس (Apple iPhone 17 Pro Max) رہا، جو اپنی طاقتور کارکردگی، جدید کیمرا سسٹم اور پریمیم ڈیزائن کے باعث صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جبکہ پانچویں نمبر پر آنر ون (Honor Win) شامل ہے، جسے حالیہ تعطیلات کے دوران متعارف کرایا گیا۔

چھٹے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 17 (Samsung Galaxy A17) رہا، جو مڈ رینج سیگمنٹ میں مضبوط بیٹری، بڑی اسکرین اور مناسب کارکردگی کے باعث مقبول ہوا، جبکہ ساتویں نمبر پر ون پلس 15 (OnePlus 15) موجود ہے جو تیز رفتار پراسیسر اور فاسٹ چارجنگ کے لیے جانا جاتا ہے۔

اے آئی فیچرز، بیٹری لائف، طاقتور کیمرہ سسٹمز اور فاسٹ چارجنگ بنیادی عوامل

آٹھویں نمبر پر شیاؤمی 17 پرو میکس (Xiaomi 17 Pro Max) شامل ہے، جو اعلیٰ درجے کے کیمرہ فیچرز، جدید ڈسپلے اور فلیگ شپ کارکردگی پیش کرتا ہے۔ نویں نمبر پر ایپل آئی فون 17 (Apple iPhone 17) دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوا، جس کی وجہ مختلف سیلز کیمپینز کے دوران مضبوط فروخت رہی۔

فہرست میں دسویں اور آخری نمبر پر ریڈمی نوٹ 15 پرو پلس (Redmi Note 15 Pro Plus) موجود ہے، جو بہترین قیمت میں طاقتور بیٹری، جدید ڈیزائن اور 5G سپورٹ کے باعث صارفین میں خاصا مقبول ہے۔

ماہرین کے مطابق 2026 میں اسمارٹ فون مارکیٹ میں اے آئی فیچرز، بہتر بیٹری لائف، طاقتور کیمرہ سسٹمز اور فاسٹ چارجنگ وہ بنیادی عوامل ہیں جو صارفین کے انتخاب پر اثرانداز ہو رہے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ یہ ڈیوائسز مقبول ترین فہرست میں شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top