اسلام آباد(سی این پی)جی سیون ٹو آبپارہ میں شادی والے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے دلہا دلہن سمیت 8 افراد دم توڑ گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں عمارت گرگئی جس کے ملبے تلے دب افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 4 گھر متاثر ہوئے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے مطابق صبح 7 بج کر 20 منٹ پر دھماکے کی اطلاع ملی، اب تک 8 اموات ہوچکی ہیں، 12 افراد زخمی ہیں، زخمیوں میں سے کسی کی جان خطرے میں نہیں۔محمد علی رندھاوا نے کہا کہ دھماکا گیس لیکج کے باعث پیش آیا، سردیوں میں اس قسم کے واقعات ہوتے ہیں، شہریوں سے درخواست ہے کہ رات کے وقت گیس استعمال نہ کریں۔
چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق ایک زخمی کو برن سینٹر شفٹ کیا گیا ہے، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، متاثرہ خاندانوں کی امداد کی جائے گی۔ ۔۔۔۔ اس کو ری رائیٹ نہیں کرنا باقی فل نیوز پیکج دے دیں









