جعلی ای چالان ویب سائٹس

پنجاب میں 100 سے زائد جعلی ای چالان ویب سائٹس بلاک

لاہور (سی این پی) پنجاب میں ای ٹریفک چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی جعلی ویب سائٹس بلاک کر دی گئیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق، ٹریفک ای چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس کی نشاندہی کے بعد انہیں بلاک کر دیا گیا۔

اتھارٹی نے بتایا کہ یہ جعلی ویب سائٹس شہریوں سے غیر قانونی طور پر آن لائن ادائیگیاں وصول کرنے میں ملوث تھیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک ویب سائٹ پر ای چالان کی ادائیگی نہ کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top