فائر سیفٹی سسٹم

راولپنڈی، 163 ہائی رائز عمارتیں ، صرف ایک میں مکمل فائر سیفٹی سسٹم کا انکشاف

راولپنڈی (سی این پی) راولپنڈی کی 163 ہائی رائز عمارتوں میں سے صرف ایک عمارت میں مکمل فائر سیفٹی سسٹم موجود ہے۔ پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ریگولیشنز کے مطابق، راولپنڈی میں موجود 163 ہائی رائز عمارتوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ کیٹیگری اے میں صرف ہوٹل کی ایک عمارت کو مکمل محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ کیٹیگری بی اور سی کی 11 عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم نامکمل ہے، جبکہ کیٹیگری سی میں شامل 151 عمارتیں مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 7 کمرشل عمارتوں میں داخلی راستہ، آگ بجھانے کا خودکار نظام اور دھوئیں کے اخراج کا نظام موجود نہیں ہے، جبکہ 151 عمارتوں میں سیفٹی آلات، ہنگامی راستے اور دھواں اخراج کا خودکار نظام ہی موجود نہیں۔

گذشتہ برس راولپنڈی میں آگ لگنے کے 1712 واقعات ہوئے، جن میں 4 افراد جاں بحق اور 107 افراد زخمی ہوئے۔ پنجاب میں آگ لگنے کے واقعات میں راولپنڈی تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ سال ریسکیو 1122 کا ایمرجنسی رسپانس ٹائم اوسطاً 8 منٹ سے بھی کم رہا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top