پی ایس ایل 11 کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان

پی ایس ایل 11: کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان،

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 89 مقامی کھلاڑیوں کو پانچ مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق کیٹیگریز میں تبدیلیاں حالیہ کارکردگی اور پچھلے سیزنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔

پلاٹینم کیٹیگری میں 16 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، جن میں سلمان علی آغا، حسن علی، محمد نواز اور ابرار احمد کو ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں ترقی دی گئی ہے، جبکہ صاحبزادہ فرحان گولڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں پہنچ گئے ہیں۔ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاداب خان کی پلاٹینم کیٹیگری برقرار رکھی گئی ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں مجموعی طور پر 11 کھلاڑی شامل ہیں، جن میں محمد وسیم جونیئر، سفیان مقیم اور سلمان مرزا کو گولڈ سے ڈائمنڈ میں ترقی دی گئی ہے۔ گولڈ کیٹیگری میں 32 کھلاڑی شامل ہوں گے جبکہ سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔

پی ایس ایل قوانین کے مطابق آکشن سے قبل ہر فرنچائز کو مجموعی طور پر چار کھلاڑی اور ہر کیٹیگری سے ایک کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔ پی ایس ایل کا پہلا اور تاریخی پلیئرز آکشن 11 فروری کو منعقد کیا جائے گا، جس پر شائقین کرکٹ کی نظریں مرکوز ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top