ایپل کے نئے فلیگ شپ فون سے متعلق لیکس کا سلسلہ جاری ہے، اور اب سامنے آنے والی تازہ تصاویر نے آئی فون صارفین کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق آئی فون 18 پرو کے ممکنہ رنگوں کی جھلک سامنے آ گئی ہے، جس کے بعد صارفین ابھی سے اپنے پسندیدہ رنگ کے انتخاب پر غور کرنے لگے ہیں۔
آئی فون 18 پرو کے چار ممکنہ رنگ لیک کے مطابق نئی ڈیوائس میں چار مختلف رنگ متعارف کرائے جا سکتے ہیں، جن میں سلور، نیلا، گہرا سرخ اور ڈارک گرے شامل ہیں۔ یہ معلومات سپلائی چین سے سامنے آنے والی تصاویر کے ذریعے سامنے آئی ہیں، جن میں کیمرہ لینز پروٹیکٹرز دکھائے گئے ہیں۔
آئی فون 18 پرو کے چار ممکنہ رنگ لیک (iPhone 18 Pro colors leak) کے مطابق یہ پروٹیکٹرز فون کے اصل رنگوں سے مطابقت رکھتے ہیں، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہی رنگ حتمی ماڈلز میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے مختلف ٹیک ذرائع نے بھی اسی نوعیت کی معلومات دی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار روایتی بلیک رنگ شامل نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ لیکس کے مطابق جو رنگ بلیک دکھایا جا رہا ہے، وہ دراصل ڈارک گرے ہو سکتا ہے، جسے ایپل اس سال بلیک کے متبادل کے طور پر پیش کرے گا۔
ٹیک ماہرین کے مطابق یہ تمام رنگ ابھی ٹیسٹنگ مرحلے میں ہیں اور ایپل اپنی حتمی لانچ سے قبل ان میں تبدیلی بھی کر سکتا ہے۔ کمپنی روایتی طور پر ستمبر میں اپنے نئے آئی فون ماڈلز متعارف کراتی ہے، جہاں ان رنگوں کی باضابطہ تصدیق متوقع ہے۔









