نیویارک: عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ مستحکم ہو رہی ہے اور گزشتہ عرصے میں پیدا ہونے والی بے یقینی کا خاتمہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل اور فِچ ریٹنگز نے وزیراعظم شہباز شریف کے بہتر مالی انتظام اور اصلاحاتی اقدامات کو سراہا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بڑھتی مہنگائی، گھریلو بجٹ بچانے کے 7 آسان طریقے
بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عوام شیئر مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ سٹاک مارکیٹ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 36 ہزار نئے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھولے گئے، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدت میں 2030 تک توسیع سے ملک میں استحکام کی توقع مزید بڑھ گئی ہے۔









