انٹراویسکولر سرجری متعارف

پنجاب میں امراض قلب کیلئے انٹراویسکولر سرجری متعارف کرانیکا فیصلہ

پنجاب حکومت نے امراض قلب کے علاج میں جدید انقلاب لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف میڈیکل سٹی میں انٹراویسکولر سرجری متعارف کرائی جائے گی، جو روایتی اوپن سرجری کا سب سے محفوظ اور جدید متبادل ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف مریضوں کی صحت بہتر ہوگی بلکہ سرجری کے دوران خطرات بھی نمایاں طور پر کم ہوں گے۔


انٹراویسکولر سرجری کے ذریعے مریضوں کے دل کے مسائل کا علاج خون کی نالی میں چھوٹے سوراخ کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس میں انجیوپلاسٹی، اسٹینٹ اور ابلیشن شامل ہیں۔ یہ جدید طریقہ روایتی اوپن سرجری کے مقابلے میں کم خطرناک اور تیز تر ہے اور اس کے ذریعے علاج کے بعد صحت یابی کی مدت بھی کم ہوتی ہے۔

چلڈرن اسپتال، نشتر اسپتال اور جناح اسپتال کے ماہر ڈاکٹرز کو اس جدید طریقہ علاج میں مہارت حاصل کرنے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرامز میں شامل کیا جائے گا۔ تربیت کے دوران عملی تجربات اور جدید آلات کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی ورکشاپس بھی ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تربیتی پروگرام اور جدید طبی آلات کی خریداری کی ہدایت دی ہے تاکہ پنجاب میں مریضوں کو جدید اور محفوظ علاج فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں معیار اور جدیدیت کو اولین ترجیح دینا ضروری ہے۔

پنجاب میں امراض قلب کے جدید علاج کے اقدامات تیز


وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے اوکلاہوما ہارٹ اسپتال کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر، ڈاکٹر نعیم طاہرخیلی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اور جدید تکنیک اور تربیتی پروگراموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں تربیت کے دوران ڈاکٹروں کو عالمی معیار کی تکنیک سے روشناس کروانے، جدید آلات کی فراہمی اور عملی ورکشاپس کے انعقاد پر بھی بات ہوئی تاکہ پاکستان میں علاج کے معیار کو بلند کیا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top