امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان ملتوی، ایران کی بھی وفد نہ بھیجنے کی تصدیق us-vice-president-pakistan-visit-postponed Islamabad-Talks

امریکی نائب صدرکا دورہ پاکستان ملتوی، ایران کی وفد نہ بھیجنے کی تصدیق

اسلام آباد: امریکی نائب صدرکا دورہ پاکستان ملتوی ہونے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں بدلتی سفارتی صورتحال کے باعث یہ دورہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور مذاکراتی عمل میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اس پیش رفت نے خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں پر بھی اثر ڈالا ہے، جبکہ آئندہ لائحہ عمل پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کے حوالے سے امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے جواب نہ دینے پر مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے جے ڈی وینس کا دورۂ پاکستان موخر ہوا ہے۔ امریکی حکام نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان کسی بھی وقت دوبارہ طے ہو سکتا ہے۔

امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان ملتوی (US Vice President Pakistan visit postponed) کے تناظر میں اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے رپورٹ کیا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس کی امریکا سے پاکستان روانگی کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ مذاکرات کے قریبی ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ مذاکرات پر غور کے لیے واشنگٹن میں مزید میٹنگز ہوں گی اور جے ڈی وینس ان میٹنگز کا حصہ ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس حکام نے سی این این کو بتایا کہ ایڈیشنل پالیسی میٹنگز وہائٹ ہاؤس میں ہوں گی اور جے ڈی وینس ان میٹنگز کا حصہ ہوں گے۔ اس سے پہلے توقع تھی کہ جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہونے والے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے خبر دی تھی کہ امریکا اور ایران سے اشارے مل رہے ہیں کہ وہ 2 ہفتے کی کمزور جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے اسلام آباد میں مذاکرات کرنے آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کی مدت کل (بدھ) کو ختم ہو رہی ہے۔

اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں شرکت کے لیے وفد بھیجنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔ ایک بیان میں ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے سمندر میں بحری قزاقی اور ریاستی دہشت گردی کے لیے دو ایرانی بحری جہازوں کے خلاف اقدام کیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے مذاکرات میں امریکا کی سنجیدگی پر سوال اٹھایا ہے۔ قبل ازیں امریکی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا نے پاکستان میں مذاکرات میں واپسی کے اشارے دیے ہیں، جبکہ پاکستان کی قیادت میں ثالثوں کو تصدیق ملی ہے کہ اعلیٰ مذاکرات کار اسلام آباد پہنچیں گے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ناکہ بندی سے اب تک ایرانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے 28 بحری جہازوں کو واپس بھیجا گیا ہے، جبکہ عرب میڈیا کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باوجود اس کے کچھ جہاز نکلنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اگے آپ کہاں جانا چاہیں گے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top