ایران نے آبنائے ہرمز کیلئے نیا بحری میکینزم بنایا ہے دینا کیا ری ایکش دیتی ہے دیکھناہوگا

ایران کا آبنائے ہرمز کیلئے نیا بحری میکینزم

ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں کو منظم کرنے کیلئے نیا میکینزم تیار کر لیا ہے، جس کے تحت بحری ٹریفک کنٹرول اور خصوصی خدمات کا نیا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ ایرانی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خطے میں بحری نقل و حرکت کو منظم بنانا اور ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے تجارتی جہازوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے متعین کردہ روٹ پر ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کیا گیا ہے، جس کا جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

آبنائے ہرمز کیلئے نیا بحری میکینزم (New Strait of Hormuz maritime mechanism) ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے تجارتی جہازوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ ابراہیم عزیزی کے مطابق اس نظام کے تحت خصوصی خدمات کی فیس بھی وصول کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ راستہ نام نہاد “فریڈم پروجیکٹ” آپریٹرز کیلئے بند رہے گا، جبکہ ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے جہاز اس نظام سے مستفید ہو سکیں گے۔ ایرانی حکام کے مطابق نئے میکینزم سے بحری سرگرمیوں کی نگرانی اور سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

امریکا کو معاشی دباؤ کا سامنا ہوگا، عباس عراقچی

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکیوں کو اصل مشکلات اس وقت شروع ہوں گی جب امریکا کے قرضوں میں اضافہ اور مارگیج کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال عالمی معیشت پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تیل تجارت کا اہم ترین راستہ ہے، اس لیے یہاں کسی بھی نئی پالیسی یا پابندی کے عالمی توانائی منڈی پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اگے آپ کہاں جانا چاہیں گے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top