اپنی آواز کو ایک نیا پلیٹ فارم دیں! جہاں آپ کے الفاظ، سرحدوں سے آزاد ہو کر دنیا تک پہنچیں
کیا آپ لکھنے کا شوق رکھتے ہیں؟
کیا آپ کے خیالات میں وہ دم ہے جو معاشرے کو بدل سکتا ہے؟
تو آئیے! خبرنامہ ڈیجیٹل آپ کو موقع دیتا ہے کہ آپ کی تحریر لاکھوں قارئین (پاکستان سے لے کر یورپ اور امریکا) تک پہنچے۔
ہم تلاش میں ہیں نئے لکھنے والوں، طالب علموں، اوورسیز پاکستانیوں، کالم نگاروں اور تجزیہ کاروں کے جو سوچتے بھی ہیں، لکھتے بھی ہیں اور اپنی بات دلیل کے ساتھ کہنا جانتے ہیں۔
کیوں لکھیں خبرنامہ ڈیجیٹل کے لیے؟
عالمی ناظرین تک براہِ راست رسائی
مصنف کریڈٹ: Author Bio + Backlink
ایڈیٹوریل سپورٹ + SEO گائیڈنس
سوشل میڈیا پر فیچر پوسٹس
اور سب سے اہم، خبرنامہ ڈیجیٹل آپ کی آواز کو دے پہچان
طلباء و طالبات کیلئے خصوصی دعوت
اگر آپ یونیورسٹی یا کالج کے طالب علم ہیں، جرنلزم، تحریر یا تجزیے میں دلچسپی رکھتے ہیں، یا سوشل میڈیا پر اپنی آواز کو مثبت انداز میں اُبھارنا چاہتے ہیں تو یہ پلیٹ فارم آپ ہی کیلئے ہے۔
اپنے خیالات کو الفاظ میں ڈھالیں، خود کو پاکستان کے ابھرتے ہوئے بہترین نوجوان لکھاریوں کی صف میں شامل کریں۔
خبرنامہ ڈیجیٹل طالب علم لکھاریوں کو رہنمائی، ایڈیٹنگ سپورٹ، اور نمایاں جگہ دینے کا خصوصی پروگرام رکھتا ہے۔
اپنی تحقیق، رائے اور تحریریں شائع کروائیں
اگر آپ ایک بلاگر، فیچر رائٹر، اوورسیز پاکستانی، یا کسی بھی موضوع پر مضبوط تحقیق رکھتے ہیں، تو گیسٹ پوسٹنگ کے ذریعے آپ اپنی تحریر دنیا تک پہنچا سکتے ہیں۔
آپ کی گیسٹ پوسٹ نہ صرف ہماری ویب سائٹ پر شائع ہوگی بلکہ:
مصنف کے مکمل کریڈٹ کے ساتھ
آپ کی ویب سائٹ/پیج کا DoFollow Backlink
سوشل میڈیا پر فیچر پروموشن
اور Google Search میں بہترین نمائش کے امکانات کے ساتھ
گیسٹ پوسٹ کیلئے آپ کی تحریر کا موضوع منفرد، معلوماتی، ریسرچ بیسڈ اور قارئین کیلئے فائدہ مند ہونا چاہیے۔ باقی ایڈیٹنگ ہم کر لیں گے۔
ہم کن موضوعات پر تحریریں قبول کرتے ہیں؟
سیاسی، سماجی اور معاشی تجزیے
تعلیم، نوجوان اور طلبہ مسائل
خواتین، لائف اسٹائل، فیملی، فیشن
صحت، ٹیکنالوجی، ماحول
کھیل، کلچر، ادب
اوورسیز پاکستانیوں کی کہانیاں
کرنٹ افیئرز اور فیچر اسٹوریز
چاہے آپ پاکستان میں ہوں یا بیرونِ اگر آپ میں لکھنے کا جنون ہے تو یہی ہے آپ کا پلیٹ فارم۔
کیسے بھیجیں اپنی تحریر؟
اپنی تحریر Word یا Google Docs میں لکھیں
آخر میں اپنا نام، ملک/شہر اور مختصر بائیو شامل کریں
اور ہمیں ای میل کریں
ایڈیٹوریل ٹیم جائزہ لے کر اشاعت کی منظوری دے گی
ضرورت نمائندگان اعزازی
خبرنامہ ڈیجیٹل ایک ذمہ دار، تیزی سے ترقی کرتا ہوا اردو نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر سے مستند، بروقت اور عوامی مفاد پر مبنی خبریں شائع کرتا ہے۔ اپنے نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہم ملک بھر سے اعزازی نمائندگان کو دعوت دے رہے ہیں جو اپنے علاقے کی درست اور باخبر نمائندگی کر سکیں۔
اعزازی نمائندہ کون بن سکتا ہے؟
وہ افراد جو صحافت سے دلچسپی رکھتے ہیں، مقامی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں اور سچ پر مبنی رپورٹنگ کا جذبہ رکھتے ہیں، ہمارے ساتھ بطور اعزازی نمائندہ منسلک ہو سکتے ہیں۔ طلبہ، نوجوان لکھاری، فری لانس رپورٹرز اور مقامی صحافی خصوصی طور پر اپلائی کر سکتے ہیں۔
نمائندے کی ذمہ داریاں
اعزازی نمائندہ اپنے یونین کونسل، تحصیل، ضلع، کالج یا یونیورسٹی کی سطح پر ہونے والے اہم واقعات کی کوریج کرے گا۔ اس میں مقامی خبریں، سماجی سرگرمیاں، تعلیمی و کھیلوں کے مقابلے، تقریبات، مسائل اور عوامی دلچسپی کے امور شامل ہیں۔ رپورٹس کے ساتھ اصل تصاویر یا ویڈیوز فراہم کرنا ترجیحی ہوگا۔
کن شعبوں کی کوریج درکار ہے؟
خبرنامہ ڈیجیٹل خاص طور پر مقامی سطح پر درج ذیل شعبوں کی رپورٹنگ کو اہمیت دیتا ہے: مقامی خبریں، کھیل (تحصیل، کالج اور یونیورسٹی لیول)، تعلیم، سماجی تقریبات، عوامی مسائل اور مثبت سرگرمیاں۔
اپلائی کرنے کا طریقہ
اگر آپ خود کو اس ذمہ داری کے لیے موزوں سمجھتے ہیں تو ہمیں ای میل کریں یا نیچے دیے گئے فارم کے ذریعے اپلائی کریں۔ فارم میں اپنی بنیادی معلومات، علاقہ، دلچسپی کا شعبہ اور مختصر تعارف درج کریں۔ اگر آپ کے پاس سی وی (CV) یا پہلے سے کی گئی رپورٹنگ کا کوئی نمونہ موجود ہے تو وہ بھی اپلوڈ کیا جا سکتا ہے۔
براہِ کرم فارم مکمل طور پر پُر کریں۔ درست معلومات کی بنیاد پر آپ سے رابطہ کیا جائے گا۔
خبرنامہ ڈیجیٹل ! جہاں آپ کے الفاظ، خبر بن جاتے ہیں۔
ابھی اپنی تحریر بھیجیں: [email protected]

